شیخ رشید کا وزیراعظم کی طرف سے مزدوروں کو 3 ہزار روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی ویزر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوشش ہے غریب آدمی 350 روپے میں کراچی کا سفر کرے۔ اگلا بجٹ ریلوے خود بنائے گی۔ وزیر اعظم گیارہ فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کیرج فیکٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے تمام ٹرینینں اسی کیرج فیکٹری میں بنیں گی۔ ریلوے ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہے پیں۔ میں صحافیوں کے ساتھ ہوں، پانچ سے دس سال کی چھوٹ دینے کا اعلان۔ وزیراعظم گیارہ فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ میانوالی کندیاں سمیت لیہ جانے والی ٹرین کا جائزہ لوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگلا بجٹ ریلوے خود بنائے گی۔ چار ماہ میں پسنجر ٹرین سے دو ارب روپے زیادہ کمائے۔ وی آئی پی ٹرین مارچ میں شروع کریں گے، کوشش ہے کہ غریب آدمی 350 روپے میں کراچی کا سفر کرے ۔وزیر ریلوے کا تین ہزار روپے ہر مزدور کو تحفے کے طور پر دینے کا اعلان۔ تین ہزار روپے عمران خان کی طرف سے تحفے میں دے رہا ہوں۔ مزدوروں کی تنخواہ دگنی کریں گے۔ تھل ایکسپریس کے ذریعے لیہ، کوٹ ادو ملتان جاوں گا۔ پولیس کی تنخواہ بڑھانا چاہتا ہوں، سمری وزیر اعظم کو بجھوا دی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں