عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا: شیخ رشید

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف برادران سیاست کے ڈان بنے ہوئے تھے، ڈاکو لٹیرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا، وفاقی وزیر تھل ایکسپریس کے ذریعے راول پنڈی سے ملتان روانہ ہو گئے۔

 

تھل ایکسپریس آج صبح راولپنڈی سے ملتان روانہ ہو گئی۔ تھل ایکسپریس ٹرین کا افتتاح پیر کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا وزیر ریلوے شیخ رشید بھی ٹرین میں سوار ہیں۔ ٹرین روانگی سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین مزدوروں نے بنائی ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے سیاسی مخالفین کو نشانے پر رکھا، اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو دیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا، 40 بندوں کی لائن لگی ہے، سب جیل جائیں گے۔20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے، جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں تک پٹری لے کر جاؤں گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں