جب تک میں وزیر ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی، شیخ رشید

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک میں وزیر ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہی چلے گی۔ مودی کی سیاست ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ کشمیری اپنے خون سے بھارت کی چتا جلائیں گے۔ مودی کی سیاست کا لال چوک میں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔

 

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کیا اس دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یہ فیصلہ کیا۔ جب تک وزیر ریلوے ہوں ٹرین نہیں چلے گی، بھارت کو بتا دیا ہے ٹرین واپس لے جائیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے خون سے بھارت کی چتا جلائیں گے۔ مودی کی سیاست کا لال چوک میں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ کرتارپور راہداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابا گروہ نانک کی سالگرہ تو منائی جائے گی، آگے کیا کرنا ہے یہ ہم بہتر جانتے ہیں۔

 

مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی ان کی گرفتاری کا معلوم ہوا ہے کرپشن کے کیسز سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ جعلی دستاویزات دینے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں