مولانا کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے، یہ جلد پھٹنے جارہا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف ان سے رابطے میں ہیں، سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی اچھے انسان ہیں۔ امید ہے معاملات بہتر سمت میں جائیں گے۔ مہنگائی کی وجہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں، دونوں نے پانچ پانچ سال کرپشن کی۔

 

راولپنڈی میں تقریب سے کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان سے رابطے میں ہیں، سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی اچھے انسان ہیں۔ امید ہے معاملات بہتر سمت میں جائیں گے۔ مہنگائی کی وجہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں، دونوں نے پانچ پانچ سال کرپشن کی، عمران خان نے معیشت کا پہیہ چلایا دیا۔ سرحدوں پر خطرات ہیں، غیراعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔

 

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف، سعد رفیق اور خواجہ آصف اچھے انسان ہیں لیکن میرا شہباز شریف کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، یہاں تک کہ چوہدری نثار سے بھی نہیں، امید ہے معاملات بہتر سمت جائیں گے۔

 

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ مودی بہت خطرناک ہے، وہ  ہندو بالادستی اور سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت چاہتا ہے، پاکستان کی سرحدوں پر کلسٹر بموں کا استعمال ہورہا ہے، میں جنگ دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے پاس پاو اور آدھا پاو کے بم بھی ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں