شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے 6کروڑ عطیہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ آمد، چیف جسٹس ثاقب نثار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات، چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کے لیے 6 کروڑ کا چیک پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لیے 6 کروڑ کا چیک پیش کیا۔ 6 کروڑ روپے کی رقم پاکستان ریلوے کی طرف سے ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کی گئی۔

پاکستان ریلوے نے شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر ڈیم فنڈ قائم کر رکھا ہے۔ ڈیم فنڈ کے لیے یہ رقم ریلوے ٹکٹ کی ذریعہ اکٹھا کی جا ری ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں