جو جتنا چیخے گا سمجھیں اس کا نمبر آگیا ہے، شیخ رشید

 

راولپنڈی(پبلک نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 10 مہینوں میں 70 لاکھ سواریوں کو بڑھایا ہے۔ سال مکمل ہونے پر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ نالہ لئی اور ایم ایل ون اہم منصوبے ہیں۔ جو جتنا چیخے سمجھیں اس کا نمبر آگیا ہے۔ ان لوگوں نے دہی بھلےوالوں کو استعمال کیا۔ ان کو ایک ہی تکلیف ہے عمران خان این آراو دے۔

 

وزیرریلوے شیخ رشید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو جتنا چیخے سمجھیں اس کا نمبر آگیا ہے۔ ان لوگوں نے دہی بھلےوالوں کو استعمال کیا۔ ان کو ایک ہی تکلیف ہے عمران خان این آراو دے۔ وزیراعظم عمران خان امریکا کے اہم دورے پر جارہے ہیں۔ 10 مہینوں میں 70 لاکھ سواریوں کو بڑھایا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سال مکمل ہونے پر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ نالہ لئی اور ایم ایل ون اہم منصوبے ہیں۔ شہبازشریف کا کیس بڑا سیریس ہو گیا ہے۔ حمزہ شہباز کے خلاف بھی سلطانی گواہ سامنے آگئے ہیں۔ مریم صاحب نے اپنے لیے خود کنواں کھودا ہے۔ مریم نواز اپنے بنائے ہوئے شکنجے میں خود پھنس گئی ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ آدمی ہیں۔ پہلے وزیراعظم کا استعفیٰ اور اب چیئرمین سینیٹ کا استعفیٰ مانگ لیا۔  خاور قریشی کو کیس جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کشمیری اپنا کیس شہادتیں دے کر لڑر ہے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں