دس برس تک ریلوے کمیشن خوروں کی زد میں رہا: شیخ رشید

کراچی(نواز ڈاہری) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سو دن والا وزیر نہیں مجھے ایک سال دیا جائے۔ پورے پاکستان کی سڑکوں کا لوڈ ریلوے پر شفٹ کردوں گا۔ رواں سال بیس فریٹ ٹرینیں چلائیں گے۔ غریب کے بعد اب امیر کے لئے مہنگی ٹرین بھی مکمل سہولیات کے ساتھ چلانے جا رہے ہیں۔

 

پاکستان ریلوے نے دوسری فریٹ ٹرین کا آغاز کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر نجی شعبے کے تعاون سے چلنے والی دوسری فریٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دس برس تک ریلوے کمیشن خوروں کی زد میں رہا۔ ریلوے کے پاس اتنی پاور ہوتی ہے کہ وہ میزائل بھی بناسکتا ہے۔ رواں برس بیس فریٹ چلانے کا ہدف پورا کریں گے۔

 

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اب فریٹ ٹرین آفس میں راولپنڈی سے کراچی منتقل کر رہا ہوں۔ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو وی وی آئی پی ٹرین چلارہے ہیں جبکہ دس فروری سے ریلوے میں ٹریکر سسٹم بھی نصب ہوجائے گا۔ تقریب کے بعد وزیر ریلوے نے ریزرویشن آفس کا دورہ کیا۔ قلیوں سے ملاقات میں اعلان کیا کہ انہیں رہائش اور کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں