10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر ریلوے میں نوکریاں، لوکل ٹرین چلانیکا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا، صدرمملکت عارف علوی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کا نعرہ ہے آرام حرام ہے۔ ہم ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ ہے۔ 100روز میں10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پوراکریں گے۔60 روز میں چھٹی ٹرین ہے۔ میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں کراچی حیدر آباد کے درمیان شٹل ٹرین کا آغاز بھی ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین دھابیجی،لانڈھی اورکراچی کے درمیان چلے گی۔ صدرمملکت عارف علوی کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔ صدر مملکت 31 اکتوبر کو کو شام 4 بجے افتتاح کریں گے۔ ٹرین چلانےکا مقصد مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزدوروں کیلئے کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا۔ 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر ریلوے میں نوکریاں دیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں