ساری اپوزیشن ملی ہوئی ہے، عمران خان وقت کی ضرورت ہیں: شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر کہہ چکا ہوں شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بناناغلط ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ریلوے کی زمین نہ فروخت کی جاسکے گی اور نہ ہاؤسنگ اسکیم بنے گی۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ اگر کسی کے دور میں کرپشن ہوئی ہے تو کارروائی ہونی چاہیے، نوازشریف کو 7 سال کی سزا ہوئی، اگر میں نے کرپشن کی تو مجھے 14 سال کی ہونی چاہیے۔ یہ کیسے برداشت ہو سکتا ہے جس کالونی میں شیخ رشید رہے وہاں شہباز شرریف رہے۔ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانا آئین وقانون کے منافی ہیں اور اس معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہا ہوں۔

 

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہ چیف جسٹس نے رائل پام کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کیا ہے، ریلوے کی زمین نہ فروخت کی جا سکے گی اور نہ ہاؤسنگ اسکیم بنے گی۔ وزیر ریلوے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں جیل ان کا سسرال ہے تو پھر میں ان کا مستقبل کیا بتا سکتا ہوں، بس اتنا کہوں گا کہ انہوں نے تیاری پکڑ لی ہے۔

 

وزیر ریلوے شیخ رشید کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن اندرسے ملی ہوئی ہے لیکن کچھ نہیں ہوسکتا، عمران خان وقت کی ضرورت ہیں، ایسے وقت پر آئے ہیں جب کرپشن سے پاک شخص کی ضرورت تھی۔ ، اللہ کے فیصلوں کا نہیں پتا لیکن اب زرداری اور شریف خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا۔

 

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، نوازشریف آج اسی لیے اس مقام پر پہنچے کہ انہوں نے شہبازشریف کی نہیں مانی، شہباز شریف کی گوٹی فٹ ہے۔2019 دنیا بھر کی سیاست کیلئے اہم ترین سال ہے، نریندر مودی 2019 میں پاکستان کی سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کر سکتا ہے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں