شہباز شریف کے بعد آصف زرداری بھی این آر او کی لائن میں ہے:شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ٹو منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔ آصف زرداری کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ پیسہ واپس کر دے۔ سارے چور عمران خان کے خلاف اکٹھے ہونے جا رہے ہیں۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عید پر 5خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، گزشتہ برسوں میں ریلوے پر توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل بڑھے، حکومت میں آنے کے بعد 30 نئی ٹرینیں اور 7 لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا۔ ایم ایل ٹو منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن کے ایک ہزار سے زائد اسٹال ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کو غریب کی سواری سمجھتا تھا اب بھی سمجھتا ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سارے چور عمران خان کے خلاف اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، عمران خان این آر او دے تو ایک دن میں ساری اپوزیشن بلوں میں گھس جائے گی، عمران خان فرنٹ فٹ پر ان سب کا مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کے پاس دو آپشن ہیں، ایک حل یہ ہے کہ قوم کو ڈیفالٹ ہونے دے، شہباز شریف کے بعد آصف زرداری بھی این آر او کی لائن میں ہے، آصف زرداری کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ پیسہ واپس کر دے۔ سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش کی جا رہی ہے۔

 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نہیں چاہتی سی پیک مکمل ہو، ملک کو لوٹ کر کھا گئے، ڈاکوؤں نے 1،1ارب کی مشینری خریدی، جو مہنگائی ہوئی ہے ان کا چھپایا ہوا گند باہر آ رہا ہے، چھٹی کے دن گھروں میں ضمانتیں کیسے ہو جاتی ہیں،عمران خان آصف زرداری، حمزہ، نواز شریف کی بھل صفائی کر رہا ہے، بلاول کی مجھ سے صلح ہو گئی، تحریک چلانی ہے تو چلائیں پر قوم کو بتائیں ملک کو کیسے لوٹا۔ پہلے بتایا تھا کہ شہباز شریف این آر او لے رہا ہے، ہم تو کہتے ہیں نواز شریف کو ایک نہیں دو اے سی لگا دیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں