غریب سے بُرے سلوک کی وجہ نواز شریف اور آصف زرداری ہیں: شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شخ رشد احمد نے کہا ہے کہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔24 گھنٹے ریزرویشن آفس کھلنے سے منافع ہوا۔ غریب سے برے سلوک کی وجہ نواز شریف اور آصف زرداری ہیں، پہلے ہی کہا تھا جون سے قبل صفائی ہو گی۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی ویزریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔24گھنٹےریزرویشن آفس کھلنےسےمنافع ہوا، مسافر ٹرینوں میں اضافہ اور کرایوں میں کمی ہوئی، تمام گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا رہے ہیں،عوام کو بتائیں گے ریلوے میں کتنا خسارہ کم کیا۔ دنیا میں کہیں صدر اور وزیراعظم ایک وقت میں جیل میں نہیں ہوتے، یہ گنیز ریکارڈ بن گیا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی دولت نہیں ملے گی، شہباز شریف کو ڈیل اور فریال تالپورکو ڈھیل حاصل ہے۔ آصف زرداری کے خلاف سنجیدہ کیسز ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا جون سے قبل صفائی ہو گی، غریب کے ساتھ بُرے سلوک کی وجہ نواز شریف اور آصف زرداری ہیں۔ شیخ رشید کی آئندہ 15روزمیں مزید جھاڑوپھرنے کی پیشگوئی۔ آخری سانس تک غریب کی آواز اُٹھاتا رہوں گا، بلاول کو تحریک اپنے والد اور پھپھو کے خلاف چلانی چاہئے، ملک میں کوئی صدارتی نظام نہیں آ رہا۔ آصف زرداری چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیلنے کاعادی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں