ریاض فتیانہ کی جگہ مجھے پی اے سی کا رکن نامزد کیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ڈیل کی ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کا آڈٹ میں کروں گا۔ اسپیکر سے ملاقات ہو گئی، انہوں نے جلد نوٹی فکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا ہے۔

 

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاض فتیانہ کی جگہ مجھے پی اے سی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کرپٹ لوگوں کی سیاسی نسل کشی کر دیں گے۔ پی اے سی میں کسی سے لڑنے کے لیے نہیں آرہا۔12 فروری تک ریلوے میں ٹریکر سسٹم لگا دیا جائے گا۔2 وی وی آئی پیز ٹرینیں بھی چلانے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ آئندہ سال بھی 20نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ تھل ایکسپریس جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ملک کے خزانے کو 10سال میں تباہ کر دیا گیا۔ والدہ کی وفات پر بھی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ ریمانڈ کے اند ر پروڈکشن آرڈر دینا آئین کے خلاف ہے۔ ڈیل نہیں مل رہی تو ڈھیل کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شخ رشید نے کہا کہ ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے۔ پی اے سی معاملے پر سپریم کورٹ جا رہاہوں۔ شہباز شریف نہ گھبرائیں، بدنیتی کے ارادے سے نہیں آ رہا، پی اے سی میں اپنا آئینی کردار ادا کروں گا۔ شہباز شریف ڈرامے بازی چھوڑ دیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں۔

 

شخ رشید کا کہنا تھا کہ اتنی بھڑکیں ماری ہیں اب بہادر بنو، میرے تجربے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا، جو ڈیفالٹ میں محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے۔ گنگو تیلی یہ تاثر دے رہے ہیں وہ گنگا نہائے ہوئے ہیں۔ ایم ایل ون اور نالہ لئی بڑے پروجیکٹ ہیں وہ پورے کرنے ہیں۔

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ریل کی رفتار 160سے 220 کلو میٹر تک ہوجائے۔ شہباز شریف گھبرائیں نہیں میں کسی بدتمیزی کی سوچ سے نہیں آ رہا، میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں 10 سال میں ملک کو تباہ کیا۔ عمران خان پڑوسی ملکوں سے مدد لیکر آئی ایم ایف کا پریشر کم کر رہے ہیں۔ ن لیگ میرے تجربے سے خوفزدہ ہے۔ کسی کی داڑھ میں درد ہے کسی کے دانت میں درد ہے۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں