ایم ایل ون،نالہ لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو جاؤں گا:شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عظیم شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں ان شہیدوں کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ کرایوں میں اضافہ بجٹ کے بعد کیا جائے گا، چودہ جون کو کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے عظیم شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، ان شہیدوں کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ تھل ایکسپریس میں چھے سو کی جگہ پر سترہ سو لوگ بیٹھ کر آئے۔ کوچز کے ٹنڈر جلد کیے جائے گا۔ ہمارے پاس پانچ دن کا تیل ہے پندرہ دن کا تیل آرہا ہے، میں اٹھائیس اگست کو قوم کے سامنے پیش کرونگا، تیس ٹرینیں چلائی ہیں، بیس لاکھ لیٹر تیل ہم نے بچایا ہے۔ کوٹ لکھپت اسٹیشن اور رائیونڈ اسٹیشن اور کینٹ اسٹینوں کو اپگریڈ کیا جائے گا۔ کوٹ لکھپت جیل بھی اپ گریڈ ہے مکیش کے کھانے لگے ہوتے ہیں۔ کرایوں میں اضافہ بجٹ کے بعد کیا جائے گا، چودہ جون کو کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ہم نے بیس لاکھ مسافروں کو اُٹھایا ہے یہ پاکستان ریلوے کا ریکارڈ ہے ایک ارب روپے عید پر کمایا ہے تیس تاریخ کو سرسید کا افتتاح کریں گے، ہمیں صرف سولہ ارب مل رہے ہیں، ایم ایل ون اور نالہ لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔ ایم ایل ون کا پندرہ فیصد بجٹ مل گیا ہیں۔ لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے سیاست دان جیلوں سے ڈرتے ہیں، بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گے۔ شوگر مافیا پنجاب میں سبسڈی لے گیا ہے، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے۔ شہباز نواز کی سیاست مختلف ہے شہباز شریف ابھی بھی وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی فکر کرے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دی نہ ہی مسلمانوں سے ووٹ مانگا، ایک سال ملک میں بہتری آئے گی۔ عمران خان کے دشمن چور ہیں، قوم صوبائیت پر تقسیم ہے۔ شہباز شریف نواز شریف کیلئے راستہ بنا رہا ہے۔ ہماری سب سے بڑی غلطی شہباز شریف کو لیڈر آف اپوزیشن بنانا ہے۔ پبلک اکاؤئنٹ کمیٹی کی ایک بھی بہتری کیلئے میٹنگ نہیں ہوئی۔ عمران خان نے کل انڈیا کو خط لکھا ہے سب لیڈر چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ حالات بہتر ہونے چاہیے، جنرل باجوہ کی وجہ سے جنگ ٹل گئی ہے۔ ایک سو تیس سے زیادہ ترجمان ہیں۔

 

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں، جو لوگ اپنے گندے کپڑے دھو رہے۔ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ان کے پاس گندے لیڈر ہیں۔ دنیا کے نشانے پر پاکستان ایران ہیں، ہماری اکانومی تباہ ہو چکی ہے، نواز شریف کا میں کوئی مستقبل نہیں دیکھتا، میں نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں۔ لاڑکانہ جیسے شہر میں ایڈز کے مریض سامنے آنے والے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں