غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو وزارت چھوڑ دوں گا: شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پسینجر ٹاسک مکمل فریٹ ٹرینیں مزید چلائیں گے، والٹن اسٹیشن کو اکیڈمی بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، یکم جولائی کو فریٹ اور سٹیندرڈ ٹینڈر جاری کر رہے ہیں۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 جولائی وزیراعظم سر سید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جو روالپنڈی سے فیصل آباد چلے گی، قوم سے وعدہ کیا تھا کہ 40 ٹرینیں بنائیں گے، پسینجر ٹاسک مکمل فریٹ ٹرینیں مزید چلائیں گے، ایم ایل 1 کا فیز 1 سبمٹ ہو گیا۔ والٹن اسٹیشن کو اکیڈمی بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، ایم ایل 2 اور3 بھی لارہے ہیں،60 لاکھ مسافر برھ گیا ہے۔ 34 ٹرینیں آن ٹریک ہیں۔ فریٹ کیلئے 75 فیصد آگے بڑھ جائیں گے۔ یکم جولائی کو فریٹ اور سٹیندرڈ ٹینڈر جاری کر رہے ہیں، پہلے ایک پارٹی کو نوازا گیا اب میرٹ پر کام ہو گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عوامی دباؤ شدید ہے، ایم ایل 1 کے تمام ٹریک کی فینسنگ ہو جائے گی، تمام ٹریک پر کوئی پھاٹک نہیں ہو گا۔ پاکستان ریلوے کا 70 سے زائد ٹریک کا حصہ آبادی میں سے گزرتا ہے۔10 ہزار لوگوں کے انٹرویو کیے تھے، کابینہ نے ابھی منظوری نہیں دی۔ ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کر رہے ہیں۔ ایک ماہ میں 1177 اور ٹریک کا مکمل سسٹم کے ساتھ کنٹرول سسٹم آن لائن ہو گا۔ ریلوے کے زائد العمر افراد کو مستقل کیا جا رہا ہے۔ ایک شہباز لیگ ہے اور ایک لیگ عوامی لیگ، بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز این ار او لے رہا ہے۔ ماضی میں ریلوے کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں ہوا

 


ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں سے ایم ایل 1 گزرے گا ملازمین کو کواٹر ملیں گے۔ ٹریک کو چیک کرنے کیلئے خود ٹرالی کی ہے، حیدر آباد سانحہ کی کل رپورٹ آجائے گی۔ پوری کوشش ہے ریلوے کو ٹریک پر لایا جائے۔ 70 سال ہو گئے لاہور راولپنڈی اسٹیشنوں پر ٹوائلٹ نہیں ہے۔ فنڈز بھی کم ہیں جو کما رہے ہیں وہ ریلوے پر لگا رہے ہیں۔ شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی جھوٹ نہیں بولا ان کی اور میری پارٹی مدر پارٹی ہے، ابھی کوئی فلم نہیں چلائی صرف ٹریلر چلائیں ہیں۔ شہباز اور اصف زرداری کی تقاریر سے واضح ہے کہ وہ این ار او کیلئے تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے ابھی بھی ہمدردی ہے وہ ان کو ریلیف دے گا۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس ہونے جا رہا ہے، ریلوے حادثہ کی ذمہ داری لیتا ہوں قوم سے معافی مانگتا ہوں، ریلوے کا بجٹ بھی محکمے کو ہی پیش کرنا چاہیئے۔ ماضی کے وزیروں نے کرپشن سے ریلوے کو تباہ کیا، ایم ایل 1 اور نالہ لئی کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا، جس دن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وزارت چھوڑ دوں گا۔ ن لیگ پارٹی میں نئی پارٹی بن رہی ہے حمزہ پر سیریس الزامات ہیں، یہ برادر یوسف ہیں، ٹرینوں کے شیڈول کو بھی بہتر کر رہے ہیں نئے نوجوان ہیں، جھاڑو پھر گیا پوچا لگ رہا ہے، ڈیل تو ہے نہیں ڈھیل کی لڑائی ہے، آج کے بعد غلطی کی کوئی گنجائش نہیں جو افسر اب غلطی کرے گا نوکری سے فارغ ہو جائے گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں