کوشش ہو گی آئی ایم ایف معاہدے سے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے: شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا، گینگ فور اور فائیو نے ملک کی اکانومی کو نوچا ہے۔ عمران خان ڈیلیور کرنا چاہتا ہے، تبدیلی لانا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم 15 جون سر سید ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم 15 جون سر سید ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ پٹرولیم مصنوعات اضافہ ناگزیر ہے زیادہ سے زیادہ 50روپے اکانومی میں ہو گا۔ ریل ایپ اینڈرائڈ کے بعد ایپل پر آگئی، پوری کوشش ہے ریلوے مزدروں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں، چیف جسٹس کے سرکل کے مطابق 15 دن میں عمل درآمد شروع کریں گے۔

 

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلویز کی اراضی کو واگزار کیا جائے، اس سال ایک ارب روپے کا اسکریپ فروخت کیا، ہم نے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا،1800کلو میٹر ڈبل ٹریک بنائیں گے، ریلوے پھاٹک ختم ہو جائیں گے، ہسپتال کے لیے زمین پر ہوا قبضہ چھڑانے میں 14سال لگ گئے، ریلوے کی نجکاری نہیں ہو رہی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ آج یا کل کی بات ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم پیر کو شام ساڑھے5بجے اہم میٹنگ کریں گے،اسد عمر جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے، چوروں، ڈاکوؤں کی وجہ سے آج قوم کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے، گینگ فور اور فائیو نے ملک کی اکانومی کو نوچا ہے، ان کی ڈیمانڈ دیکھیں، کہتے ہیں لندن جانا ہے، ایک نس گیا ہے تے دوجا پھس گیا ہے، علاج ان کا باہر، بچے ان کے باہر، کپڑے باہر ہیں، انہوں نے کفن پر بھی جیبیں لگائی ہوئی ہیں، فرشتوں سے بھی ڈیل کریں گے۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ محترمہ شہید کا کیس سننے تو کبھی نہ بیٹا گیا اور نہ میاں، شوگر مل مافیا نے چین میں جا کر کہا شیخ رشید ہمارا جانی دشمن ہے، عمران خان ڈیلیور کرنا چاہتا ہے، تبدیلی لانا چاہتا ہے، کوشش ہو گی آئی ایم ایف معاہدے سے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، شاہد خاقان آدمی خام مال ہے، جو چیخ رہا ہے وہ نیب کا خام مال ہے۔ سارے رمضان میں بلاؤل کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ جہانگر ترین عدالتی ایل بی ڈبلیو قرار دیئے چا چکے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں