ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا: شیخ رشید

کراچی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مزدور ہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہے، ریلوے کے ایک لاکھ ملازمین ہیں، ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو پنشن دیتے ہیں۔ ریلوے کے مزدوروں کی حالت بہتر ہو کیونکہ مزدور خوشحال ہو گا تو ریلوے بہتر ہو گا۔

 

کراچی میں شیخ رشید کی ریلوے کے شہید اسسٹنٹ ڈرائیور راشد کے گھر آمد، شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کانی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شخ رشید کا کہنا تھا کہ مرنے والے کی بیوہ کو پلاٹ دینے کی سمری بھیجی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہیداء اہلکار کی بیوہ کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شہید کے بیٹے کو نوکری دی جائے گی۔ مزدور ہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہے۔ ریلوے کے ایک لاکھ ملازمین ہیں، ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو پنشن دیتے ہیں۔ ریلوے کا خسارہ بہت زیادہ ہے۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ چاہتے ہیں ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو جائے، چاہتا ہوں کے ریلوے کے مزدوروں کی حالت بہتر ہو کیونکہ مزدور خوشحال ہو گا تو ریلوے بہتر ہو گا۔ گزشتہ حکومت نے ريلوے کے مسائل پر توجہ نہيں دی تھی، عمران خان کی قيادت ميں تمام مسائل حل کر رہے ہيں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں