ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا: شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں جلد ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے۔ ایم ایل ون میں ٹرین کی سپیڈ کم سے کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ کابینہ سے ایک وزیر کو نکالا گیا ایک نے خود استعفیٰ دیا۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہوں، سازش کے تحت پیسہ سٹرکوں اور پلوں پر لگایا گیا۔ راولپنڈی جانے کے بعد اسد عمر کے پاس جاؤں گا اور اسد عمر سے کہوں گا کابینہ کا حصہ رہیں۔ اسد عمر نے معیشت کے لیے بہت محنت کی، ایک کو وزیر کو نکالا گیا اور دوسرے نے خود استعفیٰ دیا۔ کس کو کس جگہ فیلڈ میں لے جانا ہے کپتان کا کام ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں جلد ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے، ایم ایل ون میں ٹرین کی سپیڈ کم سےکم 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ روس کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ معیشت کی تباہی تھی۔ نواز، شہباز اور زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، جس پر کیسز ہوں عمران خان اسے برداشت نہیں کرتے ہیں۔ 

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، آئین بہت مشکل سے بنا ہے اسی کو آگے لے کر چلیں گے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، انٹرنیشنل سازش ہے ریلوے ترقی نہ کرے۔ خدا گواہ ہے عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں