پاکستان ریلویز نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فیصلہ کر رکھا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید کا کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر شاہانہ استقبال، شیخ رشید کے استقبال کے لئے لوگوں کا جم غفیر، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا گرین کلین خوشحال ریلوے قافلہ رواں دواں، گزشتہ دو روز پہلے شروع ہونے والی کلین گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کی نگرانی شیخ رشید خود کر رہے ہیں، اس دوران ملک بھر کے مختلف شہروں کے دورے بھی کریں گے۔ آج وفاقی وزیر کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پہنچے تو لوگوں کا جم غفیر جمع ہو گیا، پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

 

اس موقع پر شیخ رشید نے اعلان کر دیا کہ کل سے موسی پاک ایکسپریس ٹرین کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر رکا کرے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پریم نگر ڈرائی پورٹ کا دورہ بھی کیا، ڈرائی پورٹ کے انتظامات اور دیگر معاملات سے متعلق شیخ رشید کو بریفنگ دی گئی۔

 

مہم کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے رایئونڈ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور اسٹیشن کی داخلی صورتحال پر برہم بھی ہوئے انٹرینس کو جدید طرز کا بنانے کی ہدایت کر دی۔ مہم کے دوران وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان ریلویز نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فیصلہ کر رکھا ہے، چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کے لئے موثر اقدامات کریں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں