وزیراعظم عمران خان کل پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے: شیخ رشید

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل نئی ٹرین تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے درمیان چلے گی۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کر یں گے۔ لائیو ٹریکنگ سسٹم سے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے جگہ کا پتہ معلوم کرسکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کل نئی ٹرین تھل ایکسپریس کا بھی افتتاح کریں گے۔ تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے درمیان چلے گی۔ افتتاح کے بعد تھل ایکسپریس 13 فروری کو صبح سات بجے راولپنڈی سے ملتان روانہ ہو گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ تھل ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ کندیاں، میانوالی، لیہ کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ملتان پہنچے گی۔ 13 فروری کو ہی ملتان سے بھی صبح سات بجے تھر ایکسپریس راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔ تھل ایکسپریس چلنےسے راولپنڈی اور ملتان کا سفر چار گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ 13 فروری کو راولپنڈی سے چلنے والی پہلی تھل ایکسپریس ٹرین پر وزیر ریلویز شیخ رشید خود بھی سفر کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین ریلوے اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں