عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے اخراجات میں اضافہ ہوا: شیخ رشید

لاہور(طاہرعمران) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ٹیکسز کے بوجھ تلے دبی عوام پر ریلوے کرایوں میں 6 فیصد اضافے کی شکل میں مزید بوجھ ڈال دیا، ساتھ ہی ساتھ حیدر آباد حادثے کی ذمہ داری متوفی ڈرائیورز پر ڈال دی۔

 

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا لاہور ہیڈ کوائٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جولائی سے تمام ٹرینوں میں 6 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، ریلوئے ڈرائیور کو میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کیلئے والٹن بھیجا جا رہا ہے۔ حیدر آباد حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق انسانی غلطی تھی، نئی انکوائری کمیٹی 15 دن میں سزا جزا کا فیصلہ کر دے گی۔

 

شیخ رشید احمد نے بلاول مریم تحریک کو ٹک ٹاک پروگرام سے تشبیہ دے دی، انہوں نے کہا کہ رہائی بعد کی بات ہے بچوں کی کمپنی کی تھوڑی مشہوری ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارت کی جانب سے یاتریوں کو روکے جانے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت ننکانہ صاحب تک روڈ تعمیر کر کے دیں گے، کوئی بھی ریلوے افسر 3 سال سے زائد ایک جگہ پر کام نہیں کرے گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں