ریلوے میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی قرعہ اندازی کی جائے گی: شیخ رشید

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں میں سرمایہ کاری کے لیے نجی کپمنیوں کو دعوت دی ہے، سرسید ایکسپریس کے افتتاح کی تاریخ 16 سے 30 جون کر دی۔ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشیش کرے گا۔

 

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک ہفتے میں دو تین مرتبہ کراچی گیا ہوں، تینتالیس میں سے چونتیس کلو میٹر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے، ہم نے دونوں طرف سے ٹریک کو کلئیر کر کے دینا ہے۔ ماس ٹرانزٹ کیلئے ریلوے کا کوئی رول نہیں ہے، ہمارے پاس کوئی بھی فریڈ ٹرین خالی نہیں ہے، تیس مئی تک جی کمپنی لوکوموٹو ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ریلوے میں سات ہزار بھرتیاں قرعہ اندازی سے کی جائے گی۔

 

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ عید کیلئے تین اسپیشل ٹرینیں چلے گی، فوج کے ساتھ معاہدہ ہو گیا تو چھے ٹرینیں چلے گی، ٹنڈو آمد خان ٹریک کو ٹھیک کیا جائے گا۔ سرسید احمد خان ایک پرزے کی وجہ سے پندرہ دن لیٹ ہو گئی ہے۔ عید کے روز سفر کرنے والے کو پچاس فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ ریلوے ایک ظالم محکمہ ہے، ن لیگ چاہتی ہے ان کے کیس ختم ہو جائے، ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ شہباز شریف کو کہا جائے کہ وہ عید لاہور کریں میں بھی وہاں نماز پڑھو گا۔ دنیا میں ایڈز ختم ہو رہی ہے سندھ میں ایڈز پھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو این آر او کے بھیک مانتے دیکھا ہے۔ شاہد خاقان عباسی چیخیں مار رہا ہے۔ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے، ایم ایف کے پاس ہمیں جانا پڑا وہ زرداری اور نواز ہے۔ زرداری اور نواز دونوں ملے ہوئے ہیں، کائرہ بہت اچھا آدمی ہے، ان میں بغاوت کرنے کی ہمت نہیں۔ مودی ایک ہندو دت کا نیا فلسفہ ہے، اس نے ایک مسلمان کو سیٹ نہیں دی، اس نے سیکولر ویژن کو ختم کر دیا ہے۔ انڈیا امریکہ کی گود میں چلا گیا ہے۔ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشیش کرے گا۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یوپی سی پی کا مسلمان باہر نکلے گا۔ دو ہزار بیس دنیا میں مشکل سال ہے، کشمیری نے جینا مرنا ہے، آج کشمیری اپنے جزبے کی طرف دیکھ رہا ہے۔ الیکشن ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں، اگر یہ زیادہ چیخیں تو شاہد انہیں ضمانتں بھی نہ ملیں۔ چتیس کیس آصف زرداری کے ہیں۔ زرداری کے سوال پر شیخ رشید نے شہباز شریف کی نکل بھی اتاری۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں