کرپٹ عناصر کو 1 ماہ کیلئے میانوالی کی جیلوں میں ڈال دیں: شیخ رشید

میانوالی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوروں کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولتیں مل رہی ہیں۔ ان کو ایک مہینے کے لیے میانوالی بھیجیں یہ سارے پیسے واپس کردیں گے۔ ہم نے جوانی کے 7 سال جیل میں ضائع کیے۔

 

میانوالی ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوروں کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولتیں مل رہی ہیں۔ ان کو ایک مہینے کے لیے میانوالی بھیجیں یہ سارے پیسے واپس کردیں گے۔ ہم نے جوانی کے 7 سال جیل میں ضائع کیے۔ کل وزیراعظم عام مسافر کی طرح جہاز پر امریکا جارہے ہیں۔ میرادل کہتا ہے عمران خان افغانستان میں امن لے کر آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 مہینوں میں 70 لاکھ مسافروں نے ٹرین کا سفر کیا۔ سی پیک کا اصل مقصد ایم ایل ون ہے۔ چوروں نے سی پیک کے اربوں روپے ضائع کر دیئے۔ پچھلے سال کی نسبت 10 ارب روپے کمائے۔ 5 ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں