حالیہ دورہ چین میں کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا: وفاقی وزیر شیخ رشید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10ٹرینوں کا قوم سے وعدہ کیا تھا وہ 100 دن میں پورا ہو گا۔ 10 میں سے صرف 2 ٹرینوں کا آغاز کرنا رہ گیا وہ بھی جلد ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ10 ہزار نوکریاں کا وعدہ کیا، الحمد اللہ وہ بھی آن ریکارڈ آگئی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق 100 دن میں کیا کرے گا اللہ جانتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اللہ سے ڈریں سارے ریلوے کو تباہ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے فریٹ اور جنرل میں ایک ایک بلین روپے کا اضافہ کیا ہے۔  فیول پر ٹریکنگ کا نظام لا رہے ہیں، اس سے بھی پیسہ بچے گا۔77 ہزار ورکرز کے گھروں میں بجلی کے میٹرز لگوا کر دے رہے ہیں۔ پری پیڈ میٹرز لگائیں تو اس میں بھی پیسہ بچے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ30 دسمبر تک قوم سے وعدہ کیا، 28 دسمبر کو اپنی کارکردگی بارے بتاؤں گا۔ چین سے توقعات سے زیادہ اچھی چیزیں طے ہوئی ہیں۔ چین کے ساتھ مل کر ریلوے کو بہتر بنائیں گے۔ حالیہ دورہ چین سے فی الحال کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ میں تو چین سے سارا کام مفت کرانا چاہتا ہوں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں