شیخ رشید کا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان

راولپنڈی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ آٹھ کروڑ ستر لاکھ کی ٹکٹ ایک ہی دن میں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کسی غریب کا گھر گرانے کا ارادہ نہیں قبضہ مافیا سے خالی کرا لینگے۔

 

ڈی ایس آفس راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم تین نئی ٹرین نئی چلانے جا رہے ہیں۔ پہلی دفعہ آٹھ کروڑ ستر لاکھ کی ٹکٹ ایک ہی دن میں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رحمان بابا ٹرین پشاور سے کراچی 23 دسمبر کو چلے گے۔ تھوڑا مختلف روٹ ہو گا لیکن ایک نیا راستہ ہو گا۔ ہم نے نئی نوکریاں نکالی ہیں۔

 

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کرائے بھی بڑھائنگے، چالیس ٹرینوں کے کرائوں میں اضافی کیا جائے گا۔ پچیس دسمبر پاکستان ریلوے کی معیشت میں انقلاب لائے گا۔ گوجر خان سے لاہور کا جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ معزور کی خواہش پر آج یہاں سے افتتاح کر رہے ہیں۔ اللہ کو منظور ہوا تو ریلوے کمائی میں دو ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

 

آج بھی وزیراعظم سے ریلوے اراضی کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ کسی غریب کا گھر گرانے کا ارادہ نہیں قبضہ مافیا سے خالی کرا لینگے۔ اگر وزیر اعظم نالہ لئی کا فیصلہ کر دیں تو کوشش ہو گی یہ ٹریک بھی بحال کر دیا جائے۔ آئل اور ڈالر مہنگا ہو گیا ہے باقی گندے انڈے کسی بھی طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ بائیس سیلون ہیں جس میں چار صدر ایک گورنر، چیف منسٹر کی ہیں اسکو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے ریلوے اسٹیشن آفس موجود رہی گے۔

 

کرتار پور عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف نے زبردست فیصلہ کیا ہے۔ ہم پنجہ صاحب کو ڈویلپ کر رہے ہیں سکھ خوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا لیٹر دیکھا ہے وزیراعظم کے پاس لیکن اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ ایسا نہ ہو کہ میری طرف سے بھی کوئی گوگلی کھیلیں جائے۔ اگر پولیس کے ساتھ مل کر کسی کو ریل پر چڑھانے کی کوشش کی گئی تو ڈی ایس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ سکھ کا جھپہ کام آ گیا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں