شہباز شریف کی کوشش ہے کہ مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ ملے: شیخ رشید

فیصل آباد (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ شہباز شریف کی پوری کوشش ہے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ ملے، عمران خان کی دوستی اور محبت میں خاموش ہوں۔

 

کپڑے کی صنعت کے حوالے سے مشہور شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پوری کوشش ہے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ ملے، عمران خان کی دوستی اور محبت میں خاموش ہوں۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑے چوروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں، انہیں بیماری اسی وقت ہوتی ہے جب اقتدار سےاترتے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کا علاج لال حویلی میں ہے۔ بلاول بھٹو نے سخت بیانات پر ٹویٹر پر معافی مانگ لی۔ بلاول کو دل سے معاف کر دیا۔

 

 

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں