ڈر ہے کہیں بلاول کپڑے پھاڑ کر میرے خلاف تھانے نہ چلا جائے: شیخ رشید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف مبینہ کرپشن ثبوت نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیئے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی تمام جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ایل این جی کیس میں بطور شکایت کنندہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، وزیر ریلوے اپنے ہمراہ کیس کے حوالے سے متعلقہ ریکارڈ بھی لائے۔ نیب راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں گیس مہنگی ہونے کی وجہ ایل این جی ٹرمنل ہیں، ایل این جی معاہدہ حکومتوں کے درمیان نہیں تھا۔ سپریم کورٹ میں دیئے گئے ثبوت نیب کو بھی فراہم کردیئے ہیں۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل این جی اسکینڈل میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں۔ ایک کمپنی وہاں اور ایک یہاں بنائی گئی۔ تاثر دیا گیا 2 ممالک کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔ ڈر ہے کہیں بلاول کپڑے پھاڑ کر میرے خلاف تھانے نہ چلا جائے۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن ٹویٹ کیا سب سے پہلے بلاول کو ٹوئٹ کروں گا۔ بلاول پھر کہے گا شیخ رشید نے چھیڑا ہے۔ بلاول بھٹو بھارت کی زبان بول رہا ہے۔ فالودے  اور دہی بھلے والوں سے اربوں نکل رہے ہیں۔ کرپشن کرنے والوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔

 

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں