شہباز، نواز شریف برصغیر کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں: وزیر ریلوے شیخ رشید

لاہور (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ عید کے بعد کوئی تحریک چل رہی ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف برصغیر کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم بھی جلد لائی جائے گی۔ (ن) لیگ کی قیادت حکومت سے این آر او لینا چاہتی ہے۔ شہباز شریف لندن گئے ابھی تک واپس نہیں آئے۔ سلمان شہباز کے بارے میں پہلے ہی کہا تھا کہ نہیں آئے گا۔ جیل آصف زرداری کا سسرال ہے، باقی لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو بھی این آر او نہیں دیں گے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو پھنسا دیا ہے۔ پہلے کہا تھا شہباز شریف کی ڈیل اور ڈھیل چل رہی ہیں۔ شہباز شریف نواز شریف سے 10 ہاتھ آگے ہیں۔ دونوں بھائی برصغیر کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں