شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا  ہے: شیخ رشید

لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ضمانتیں چاہئے۔ ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کو سافٹ ٹارگٹ چاہئے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا  ہے۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ضمانتیں چاہئے۔ ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کو سافٹ ٹارگٹ چاہئے۔ ان سب کی حالت دیکھیں، منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2 بار بلاول کی بات نذرانداز کی لیکن تیسری بار گنجائش نہیں۔ ان کا ایک ہی رونا ہے ملک سے باہر جانا ہے۔ 2 ماہ سے ان کی سوئی ملک سے باہر جانے پر اٹکی ہے۔ اسلامی مدرسوں کو اسلام کا قلعہ سمجھتے ہیں۔ عزت کی بات ان سے پوچھنے جو دولت کو بچانے کے لیے اپنی عزت کو رسوا کر رہے ہیں۔ میں نے ایک مرلہ زمین بیچی نہ کرایہ پر دی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں