بلاول اپنے والد کی سیاسی چتا جلانے جا رہے ہیں: شیخ رشید

نوشہرہ (پبلک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول اپنے والد کی سیاسی چتا جلانے جا رہے ہیں، بلاول کرپشن کے خلاف باہر نکلتا تو وہ قومی ہیرو ہوتا۔

 

وفاقی وزیر شیخ رشید کا نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ٹرین مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جب ہم ٹرین مارچ کرنے جا رہے تھے تو اجازت نہیں دی گئی، آج جن کو ٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ بلاول اپنے والد کے لیے اپنا سیاسی مستقبل ختم کر رہے ہیں۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بلاول کرپشن کے خلاف باہر نکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے۔ بلاول اپنے والد کی خاطر اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے 30 جون سے پہلے جھاڑو پھرنے کی بھی پیش گوئی کر دی، ان کا کہنا تھا کہ چور رہیں گے یا پھر چوکیدار رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پر کوئی توجہ نہیں دی، عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔ کراچی سے پشاور تک 17 سو کلومیٹر نیا ٹریک ڈالنے جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے دستخط کے بعد ریلوے ٹریک کا جال بچھا دیں گے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں