پاکستان آکر ایسے لگا جیسے اپنے عزیز بھائی کے گھر آیا ہوں: ھوانگ چوُپنگ

اسلام آباد (پبلک نیوز) چینی صوبہ ھوُبے کے وائس گورنر ھوانگ چوُپنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین کے درمیاں باہمی دیرینہ تعلقات اور صوبے کے حوالے سے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

 

چینی صوبہ ھوُبے کے وائس گورنر ھوانگ چوُپنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین کے درمیاں باہمی دیرینہ تعلقات اور صوبے کے حوالے سے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

 

اس موقع پر وائس گورنر ھوانگ چوپنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر ایسے لگا جیسے اپنے عزیز بھائی کے گھر آیا ہوں۔ پاکستان کے لوگوں کی چین کے لیے محبت کا مشکور ہوں۔ ھوبے کی صوبائی حکومت پاکستان ریلوے کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہماری استعداد سے پاکستان ریلوے کو جدید لائنوں پر ڈالا جا سکتا ہے۔ سی پیک منصوبوں سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہوا ہے اور اسے مزید فروغ دیں گے۔

 

ملاقات کے موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کا رواں مہینے چین کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ سی پیک منصوبوں پر خاطر خواہ پیش رفت ہو گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان مین لائین ون ریل منصوبے کے پریلیمنری ڈیزائین پر دستخط ہوں گے۔ پشاور، کراچی ایم ایل ون منصوبے کے تکمیل سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔ ھوبے کی صوبائی حکومت کو گوادر، کوئٹہ، تافتان ایم ایل ٹو ریل منصوبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

 

وائس گورنر نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ھوبے صوبے کے دورے کی خصوصی دعوت بھی دی۔ وزیر ریلوے کی طرف سے وائس گورنر ھوانگ چوپنگ کا وزارت ریلوے دورے کا شکریہ ادا کیا گیا اور چین دورے کی دعوت قبول کر لی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں