بلاول معصوم، آصف زرداری اسے استعمال کر رہا ہے: شیخ رشید

لاہور (پبلک نیوز) شیخ رشید احمد پریس کانفرنس سرسید ٹرین میں ہر کلاس کا آدمی سفر کرے گا۔ 1861 میں ریلوے کی بنیاد رکھی۔ چوہدری نثار کے متعلق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کو میں حلف اٹھاتے نہیں دیکھ رہا۔

 

صوبائی دارحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل میں چین جا رہا ہو۔ نالا لائی پروجیکٹ میں اللہ میری مدد کرے۔ سریسد کا روٹ روالپنڈی ٹو لاہور ہوگا۔ سرسید ٹرین میں ہر کلاس کا آدمی سفر کرے گا۔ 1861 میں ریلوے کی بنیاد رکھی۔ چوہدری نثار کے متعلق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کو میں حلف اٹھاتے نہیں دیکھ رہا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل وان پر ڈیڑھ لاکھ لوگ بھرتی کرینگے۔ ایک فریٹ ٹرین بھی ہمارے پاس خالی نہیں ہے۔ عمران خان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے۔ وہ بے وقوف ہے جو سمجھتا ہے عمران خان بے خبر ہیں۔ عمران خان شہباز شریف نواز شریف آصف زرداری کو نہیں چھوڑے گا۔ اس ملک میں دوہرا معیار ہے۔ بلاول کو آصف علی زرداری استعمال کر رہا ہے۔ بلاول معصوم ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں