دشمن کو شکست دینے میں ائیر فورس کا کردار لا زوال ہے: شیخ رشید

سرگودھا (پبلک نیوز) پاکستان ائیر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس ائیر چیف عاصم ظہیر نے بھی موجود تھے۔

 

افتتتاحی تقریب مصنف ائیر بیس سرگودھا میں منعقد کی گئی۔ ائیر فورس کے اعلیٰ افسران اور ریلوے حکام نے شرکت کی۔ تیل ترسیل کا معاہدہ پاکستان ریلوے اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان 10 سال کے بعد بحال ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین تیل کی پہلی کھیپ لے کر آج ائیر بیس سرگودھا پہنچی۔

 

اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائین ہے۔ ملکی دفاع میں اداروں کی معاونت کرتے رہیں گے۔ مضبوط ائیر فورس ہی ملکی دفاع کی ضامن ہے۔ دشمن کو شکست دینے میں ائیر فورس کا کردار لا زوال ہے۔ افتتاح کے بعد وزیر ریلوے نے ائیر بیس کا دورہ کیا۔ جے ایف 17 تھنڈر کا معائینہ بھی کیا۔ اس کے بعد وزٹرز بک میں تاثرات قلم بند کیے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں