اسپین کے چرواہوں کا بھیڑوں کے ساتھ انوکھا احتجاج

پبلک نیوز: دنیا کے ہر کونے میں آئے روز احتجاج کیے جاتے ہیں جبکہ مختلف ممالک میں ہر روز ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔ لیکن ان ریلیوں اور احتجاجوں میں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو آپ کو منفرد کہے بنا نہیں رہے سکتے۔

اسپین کے شہر میدرد میں ایک ایسی ہی ریلی دیکھنے میں آئی۔ اپنے آزادانہ نقل مکانی حقوق کے تحفظ کے لیے وہاں پر چرواہوں نے منفرد ریلی نکالی جس میں انسانوں کے بجائے بھیڑوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ بھیڑوں کے ساتھ نکالی جانے والی اس ریلی نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی۔

 

بین الاقوامی کے مطابق اسپین کے شہر میدرد میں سڑکوں پر بھیڑوں کی ریلی نکل آئی۔ ریلی اسپین کے چرواہوں کی جانب سے زمانہ قد یم کی طرح آج بھی آزادانہ نقل مکانی کے حق کے تحفظ کے لیے نکالی جاتی ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں