پاک فضائیہ کے محافظوں کے لازوال کارناموں پر مبنی پاکستانی فلم 'شیردل' 22 مارچ کو ریلیز ہو گی

پبلک نیوز: پاک فضائیہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی محافظ، لازوال کارناموں پر مبنی نئی لالی ووڈ فلم 'شیر دل' 22مارچ سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ لاہور میں میڈیا کے روبرو ہوئی۔ بتایا گیا یہ فلم ایسے جوان کی ہے جو دشمن کو دھول چٹا دیتا ہے۔ موجودہ حالات کے مطابق یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور واقعات کی ترجمانی کرتی نئی لالی وڈ فلم شیردل 22 مارچ کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ شیردل کی کاسٹ نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی اور ان سوالات کے جوابات دیئے۔

تقریب سے گفتگو کرتے میکال ذولفقار اور حسن نیازی نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی نگرانی کرتے قوم کے سپوتوں کی کاوشوں کو سراہا۔

شیردل پاک فضائیہ کے ایسے جوان کی کہانی ہے جو ملکی سرحد میں دشمن کو دھول چٹا دیتا ہے اور اس کا طیارہ مار گراتا ہے۔ پاک بھارت حالیہ صورتحال کے تناظر میں فلمی شائقین فلم میں خاصی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں