وفاقی وزراء مہنگائی سے ستائے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے

سچ ہی کہتے ہیں سیاست کے سینےمیں کوئی دل نہیں۔ وزارت ملی تو شیخ رشید نےمہنگائی کیخلاف یوٹرن لے لیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوشت مہنگا ہونے سےکوئی عذاب نہیں آئےگا۔ دوسری طرف وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے بڑی دعویٰ کر ڈالا۔ ان کا کہنا ہے کہ 4ہفتےبعد ملک میں نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی، کوئی بے روزگار ملے گا ہی نہیں۔

وزارت بھی کیا چیز ہے۔ شیخ رشید کے انداز ہی بدل گئے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر گیس، بجلی، ادویات مہنگی ہو سکتی ہیں تو گوشت مہنگا ہونے سے کوئی عذاب نہیں آئے گا۔

جی ہاں یہی شیخ رشید صاحب اپوزیشن میں مہنگائی کے خلاف سب سے سخت زبان استعمال کرتے تھے۔ یہاں تک کہ مارو، مار دو، آگ لگا دو کی حد تک جا پہنچے۔

دوسری طرف وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف 4ہفتےمیں نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی۔ بےروزگار ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو میرا تکہ بوٹی کر دی جائے۔

اس سے پہلے سپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے مہنگائی سے نمٹنے کا عوام کو انوکھا نسخہ بتا ڈالا۔ عوام کو 2 کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دے دیا۔

مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں مگر وزراء کے بے سر و پا بیانات عوام کو حوصلہ دینے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں