نواز شریف بزدل سیاستدان، بلاول کرپشن کیخلاف لانگ مارچ کرے ساتھ چلوں گا: شیخ رشید

لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف بزدل سیاست دان ہیں، وہ کرپشن کے کیس میں ہیرو بننا چاہتے ہیں۔ جب ڈیل سے ناکام ہوتے ہیں تو ڈھیل کی طرف جاتے ہیں۔ بلاول کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کرے اس کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ساتھ چلوں گا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بزدل سیاست دان ہیں کرپشن کے کیس میں ہیرو بننا چاہتے ہیں 20 سال میں کوئی بیماری میں فرق نہیں پڑا شاید یہ بیماری اس لیے رکھتے ہیں۔ جب ڈیل سے ناکام ہوتے ہیں تو ڈھیل کی طرف جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب مجھے اللہ نے دیوار سے پیچھے دیکھنے کی طاقت دی۔ شہباز شریف تو قومی اسمبلی میں اب آیا ہے اور میری زندگی اسمبلی میں گزری ہے۔ حکومت نے مجھے نامزد کیا لیکن شہباز شریف مجھے پی اے سی چیئرمین نہیں بنانا چاہتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب لانگ مارچ کررہے ہیں لانگ مارچ اور لونگ گواچہ میں فرق ہے۔ بلاول کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کرے اس کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ساتھ چلوں گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نواز شریف کی دولت ٹھکانے لگتی ہے لیکن زرداری کو فالودے والا اور مرنے والا شخص ملتا ہے۔ 23 کیسز میں مطلوب شہباز شریف قوم کا احتساب کرے گا۔

آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ شہباز شریف سے فوری رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے ورنہ مجھے بھی ایک گاڑی دیں۔ اسامہ بن لادن کا مال نہیں چھوڑا، قطر سے مال لیا، آخر میں نظام یہی ہوتا ہے۔ وزیراعظم صاحب اگر دونوں جماعتیں پیسے دے رہی ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔ مفت کی ڈیل منظور ہے نہ مفت کی ڈھیل۔

لوگ ان چوروں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ عمران خان نے بلنڈر کیا ہے۔ ڈیل ناکام ہو چکی ہے۔ ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے۔ ڈھیل یہی ہے کہ شہباز شریف کو کھلی ہوا میں رکھنا ہو تو اسے لال حویلی لے آؤ۔

پرویز مشرف بھی حقیقی بیمار ہے۔ نواز شریف سادہ اور شہبازشریف ٹوپی ڈرامہ ہے۔ حکومت اس وقت ملی جب ملک کی معیشت کو دیوار سے لگا دیا۔ سیاسی اکھاڑہ نہیں بنانا چاہتا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں