شیخ رشید نے اپنی لال حویلی خواتین یونیورسٹی کیلئے عطیہ کر دی

راولپنڈی (پبلک نیوز) شیخ رشید کے بعد لال حویلی کس کی ہو گی؟ شیخ رشید نے لال حویلی کے مستقبل کا اعلان کر دیا۔

ہاں جی! وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے اپنی لال حویلی خواتین یونیورسٹی کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ وزیر ریلوے کا اپنی جائیداد خواتین یونیورسٹی کے نام کر نے کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔

شیخ رشید نے لال حویلی کی قسمت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں۔ میرے بعد لال حویلی یونیورسٹی کے کام آئے گی۔ راولپنڈی کی بیٹیاں پڑھی لکھی اور بیٹے نالائق ہیں۔ شادی میں جاتا ہوں تو پتا چلتا ہے دلھن ایم اے ہے اور دولھا ایف اے ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا شکریہ، 15 دن میں یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کو ادراک ہے، تعلیم کتنی ضروری ہے۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں