پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے، مجھے ن لیگ کا احتساب کرنا ہے: شیخ رشید

لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس کے خلاف 121 کیس ہیں وہ دوسروں کا احتساب کرے گا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ مجھے ن لیگ کا احتساب کرنا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ میاں شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ احتساب کے لیے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ن لیگ کا احتساب کرنا ہے۔ وزیر ریلوے نے خرابی صحت کا بہانہ این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا۔ اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ جس کے اپنے خلاف 121 کیس ہوں وہ دوسروں کا احتساب کرے گا؟

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں