'شریف خاندان کیساتھ پیکج ڈیل ہو رہی ہے' شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

ملتان (پبلک نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ڈیل کی بات ہو رہی تھی، اب پورے پیکج کی ڈیل ہو رہی ہے۔ فیملی پیکج آئندہ مارچ تک سامنےآجائے گا۔ فیملی پیکج میں حسن، حسین، مریم سب شامل ہوں گے۔

صوفیاء کے شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیل یا ڈھیل وزیراعظم کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتی، وزیراعظم سے ملاقات کر کے قوم کو حقائق سے آگاہ کروں گا۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملکی خزانہ لوٹا۔ پہلے ڈیل کی بات ہورہی تھی، اب پورے پیکج کی ڈیل ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ فیملی پیکج میں حسن، حسین، مریم اور فیملی پیکج مارچ تک سامنے آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بنیں گے۔ حکومت نے شیخ رشید کے نام پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی مشاورت کے لیے وزیر اعظم سے آئندہ 24 گھنٹے میں شیخ رشید کی اہم ملاقات ہوگی۔ جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کرنے سمیت ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی۔

معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو ہر صورت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن بنوائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی پی اے سی رکنیت کا معاملہ وزیر اعظم اور اسپیکر کے درمیان ہے، اس حوالے سے جلد فیصلہ ہوجائے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں