ہٹلر مودی نے معاشی، سیاسی طور پر بھارت کو توڑنے کا آغاز کر دیا:شیخ رشید

لاہور(کرار ہمایوں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے جن دو پارٹیوں کے فائدہ اُٹھانا تھا اٹھا لیا، آئندہ دو سے تین ماہ میں زرداری کے کیسز پلی بارگیننگ کے ذریعے ختم ہو جائیں گے، بابری مسجد کے فیصلہ کے بعد بھارتی معیشت اور سیاست ایودھیا میں زمیں بوس ہو جائے گی۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا بولے کہ ہٹلر مودی پاکستان کو آباد دیکھنا نہیں چاہتا کرتار پور راہداری پر آج کا دن چن کر جواب دینے کی کوشش کی گئی، شیخ رشید نے ایک بار پھر آصف زرداری کی رہائی کاعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سے پلی بار گیننگ شروع ہو گی اور تین سے چار ماہ میں آصف زرداری کے تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، پہلے ہی کہاتھانوازشریف باہر چلے جائیں گے۔ طبعی نظریہ ضرورت کو ڈیل یا ڈھیل نہیں کہنا چاہیے بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔


"نہ ڈیل دی نہ ڈھیل دی" عمران خان نے بیماری پر اجازت دی وہ آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت پر ہیں دونوں سیاسی جماعتوں کی سیاست اب مختلف ہو گی۔ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اپنے قد سے بڑے مطالبات کر رہے ہیں، ایک بار پھر کہوں گا اب لاشوں کی سیاست کا دور نہیں اپنے غریب کارکنوں کوُمشکلات میں نہ ڈالیں۔

 

مولانا فضل الرحمن سے دو پارٹیوں نے فائدہ اٹھا لیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان حادثہ میں تمام شہداء کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چلے ہیں، تدفین بھی آخری مراحل میں ہیں، انیس افسران کو اس معاملے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ سلنڈروں کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس کو خصوصی اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں