ورلڈکپ: پاکستان سے جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

 

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف بھارت اہم مقابلے میں جیت تو حاصل کر لی لیکن اس کے باوجود اوپنر بلے باز ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ جس کے لیے بھارتی ٹیم کے ہاتھ پاؤں سوج چکے ہیں۔

 

ویرات کوہلی الیون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اس وقت دھچکا لگا جب اوپنر بلے باز شیکھر دھون کو انگلی پر انجری ہوئی۔ انجری کے باعث ان کو اگلے ماہ تک آرام کی نصیحت کی گئی ہے۔ اس خلا کو پُر کرنے کے لیے بھارتی ٹیم پریشانی میں مبتلا ہو چکی ہے۔

 

شیکھر دھون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس کا متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے۔ اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوہلی الیون نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ ان کی جگہ رشبھ پنت کو لیا جائے گا۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی کوہلی الیون کے پیسر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر کر دیئے گئے تھے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں