شعیب اختر چیف سلیکٹر بننے کے خواہاں

 

پبلک نیوز: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے چیف سلیکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ 2 اگست کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی۔ جس کی سربراہی منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بورڈ میں تبدیلیوں کا موسم ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے راولپنڈی ایکسپریس بھی پٹڑی پر چڑھ گئی ہے۔ پاکستان کے لیے 444 وکٹیں لینے والے شعیب اختر نے انضمام الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کا عہدہ سنھبالنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ 2 اگست کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی۔ جس کی سربراہی منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کریں گے۔ اہم میٹنگ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس کے گرین سگنل نے چیف سلیکٹر کے انتخاب کی مزید راہیں کھول دیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ 46 ٹیسٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے شعیب اختر انگلش کاؤنٹی سرے، سمرسیٹ اور ووسٹر شائر کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں