شہرے قائد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

کراچی میں دردناک واقعہ، سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا

کراچی ڈالمیا نیول کالونی میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے میں اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ارشاد حسین نامی ملزم جو کہ سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے جو 20 جون سے ایک سال کی چھٹیوں پر گھر آیا تھا، ملزم نے صبح چھ بجے اپنی ماں پر کلہاڑی کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ مقتولہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں