ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی، منصوبوں کے ریکارڈ کا آڈٹ تاحال مکمل نہ ہوسکا

 لاہور(ادریس شیخ) ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ، میٹرو بس اور دیگر منصوبوں کا ریکارڈ جل جانے سےآڈٹ تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ میٹروبس لاہور اور کلمہ چوک انڈر پاس کا 97کڑور 66لاکھ کا ریکارڈ موصول نہ ہوا-

 

ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی میں میٹرو بس اور دیگر منصوبوں کا خاکستر ریکارڈ کی عدم دستیابی پر آڈٹ تاحال مکمل نہ ہو سکا۔ پنجاب حکومت ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی میں میٹرو بس سمیت دیگر منصوبوں کا ریکارڈ جلنے کی تصدیق کر چکی ہے۔ لاہورمبینہ کرپشن پر پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب کیا گیا، پنجاب حکومت نے ریکارڈ جلنے پر پیش کرنے سے معذرت کی،  2013 کی آتشزدگی کے وقت احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے تعینات تھے۔

ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ کے دوران 23سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ ڈی سی او نسیم صادق نے آتشزدگی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ ریسکیو نے بھی نذر آتش ہونے والے ریکارڈ کو دو روز قبل ہی منتقل کیے جانے کی تصدیق کی تھی، میٹرو بس سمیت درجنوں منصوبوں میں کرپشن کا ریکارڈ جان بوجھ کر جلایا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں