مانسہرہ کا علاقہ 'شڑاں' قدرتی نظاروں کی آماجگاہ

مانسہرہ (پبلک نیوز) وادی کاغان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں، مگر اسی علاقے میں واقع خوبصورت وادی شڑاں قدرتی نظاروں اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ لیکن اس مقام پر قدرت کا نظارہ کرنے کے لیے پہنچنا بھی کوئی اتنا آسان نہیں۔

پاکستان میں جنت کا نظارہ پیش کرنے والے خوبصورت علاقوں کی کوئی کمی نہیں  ہے۔ قدرت کے نظارے پیش کرنے والوں علاقوں میں مانسہرہ کا علاقہ شڑاں اپنی مثال آپ ہے۔ بلند و بالا پہاڑ وسیع سبزہ زار اور سادہ زندگی شڑاں فارسٹ میں وہ سب کچھ ہے جو دل جیت لے۔ پہاڑوں سے گزرتی آبشاریں اور ان کے شور سے انسان ایک الگ دنیا میں گم ہو جاتا ہے۔

سیاح اس خوبصورت سیاحتی مقام پر آتے ہیں اور خوبصورت نظاروں میں کھو جاتے ہیں۔ مگر یہاں تک پہنچنا بھی کوئی آسان نہیں۔ یہاں آنے کے لیے  پتھریلے راستے پر جیپیں ہچکولے کھاتی کچھوے کی چال چلتی ہیں۔ جبکہ گاڑی کے بونٹ پر ایک شخص کو بٹھایا جاتا ہے تاکہ جیپ پلٹ نہ جائے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ٹینٹس تو لگا دیے لیکن  شڑاں تک روڈ بھی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شڑاں بہت خوبصورت ہے مگر خستہ حال سڑک یہاں سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں