پاکستان کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائل نصر کا ایک اور کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا، نصر کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے۔ نصرمیزائل کاتجربہ سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشقوں کاحصہ ہے۔

 

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل نصر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پرواز اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا، تجربے کا مقصد اینٹی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانا تھا، نصر میزائل اینٹی میزائل سسٹم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل کا تجربہ آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشقوں میں 24 جنوری کو بیک وقت 4 نصر میزائل داغے گئے اور 31 جنوری کو سنگل شاٹس فائر کئے گئے۔ تربیتی مشقوں کے دوسرے مرحلے کا مقصد دوران پرواز نصر میزائل کی نقل و حرکت کو جانچنا تھا۔ نصر میزائل ہمسایہ ملک میں موجود کسی بھی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کو شکست دے سکتا ہے۔ نصر میزائل کا تجربہ دیکھنے کے لئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی موجود تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل کے تجربے کے موقع پر ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن، چیئرمین نیسکام، سائنسدان اور اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے فوجی دستوں، سائنسدانوں اور انجنئیرز کی صلاحیتوں کو سراہا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان نے سٹرٹیجک ڈیٹرنس کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے متعلقہ اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔ صدر اور وزیراعظم کی بھی میزائل تجربے پر مبارکباد۔

عطاء سبحانی  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں