لاہور: بجلی بحران برقرار، شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

لاہور (پبلک نیوز) بجلی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا، سردیوں میں بھی بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہروں میں 5سے 6گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کو اپنے صارفین تک بلا تعطل بجلی فراہمی کرنے کے لیے 2400میگاواٹ کی ضرورت جبکہ 1800میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ لیسکو کی جانب سے شارٹ فال 600میگاواٹ ہے۔

بجلی نہ ہونے کے باعث شہری اذیت کا شکار ہونے لگے۔ پینے کے پانی کو ترس گئے۔ شہر میں کوٹ لکھپت، قینچی، چونگی امرسدھو، وحدت روڈ، گھاس منڈی، شاہدرہ، اندرون شہر سمیت متعدد علاقوں میں ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

لیسکو کا شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نیا طریقہ واردات شہری پر بھاری پڑ رہا ہے۔ ہفتے کے ہر روز لیسکو کا برقی لائنوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے بہانے مختلف ڈوژن کی 7سے 9گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔

بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ اگر سردیوں میں بجلی کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں تو گزارہ ممکن نہیں۔

لیسکو حکام کی جانب سے مؤقف سامنے آیا ہے کہ برقی لائنوں کی مرمت معمول کا کام ہے۔ بجلی بند رہنے والے علاقوں کا اشتہار اخبار میں دے دیا جاتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں