یوم پاکستان پر شوبز ستاروں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

لاہور (جنیداحمد) ملک بھر میں یوم پاکستان پرجوش طریقے سے منایا رہا ہے۔ شوبز ستاروں نے یوم پاکستان پر قوم کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان ملکی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔ 23 مارچ وہ دن ہے جب لاہور کے اقبال پارک میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی۔ شوبز ستاروں نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کو قومی اتحاد اور پاک فوج سے یکجیتی کا پیغام دیا ہے۔

اداکارہ صوفیہ احمد، گلوکار خالد میر، اداکارہ ریشم، اداکار مسعود اختر، اداکارہ لائبہ خان اور دیگر شوبز ستاروں کا کہنا ہے کہ ارض پاک کو بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔ ہر شہری کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں