شہریوں کیلئے خوشخبری، سیاہ بادل چھانے سے موسم خوشگوار

کراچی (پبلک نیوز) موسم نے اپنے رنگ بدلے تو شہريوں نے ساحل کا رخ کر لیا۔ ابرآلود موسم اور ساحل کی ٹھنڈی ٹھنڈی لہروں کا تو مزہ ہی کچھ اور ہے۔ جبکہ باغوں کے شہر لاہور میں بادلوں کا راج ٹھنڈی ہواوں نے گرمی کی چھٹی کرا دی محکمہ موسمیات کے مطابق آج کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے

ابرآلود موسم ایسے میں شہری گھروں میں کیسے رہ سکتے ہیں شہری موسم کا مزا دوبالا کرنے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔ ساحل سمندر پر دفعہ ايک سو چواليس کے نفاز کے باوجود شہری کھلے سمندر ميں نہاتے رہے جبکہ لائف گارڈ بھی ساحل پر نظر نہيں آئے۔ علاوہ ازیں لاہور میں گزشتہ روز پڑھنے والی گرمی اور حبس کے بعد صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور شہری اس موسم کو خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شدید گرمی کے ستائے لاہوریوں نے مختلف پارکوں اور فوڈ پوائنٹ کا رخ کر لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تک کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران، کوہاٹ ڈویژن) ، فاٹا اور کشمیر میں  کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی۔ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں