مقبوضہ وادی کو بندوق سے چلانے کی کوشش ناکام

پبلک نیوز: مقبوضہ وادی کو بندوق سے چلانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ حریت رہنماؤں کی کال پر ہزاروں کشمیری باہر نکل آئے۔ 14 شہادتوں کے خلاف وادی بھر میں احتجاج جاری ہے۔ سرینگر میں فوجی ہیڈ کوارٹر تک مارچ  ہوگا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ پُلواما میں 14 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت قیادت آج سری نگر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر تک مارچ کرے گی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر رکھی ہے۔

سفاک قابض بھارتی فوج نے ہفتے کو پلواما میں 14 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے کشیدہ صورت حال کے باعث یونیورسٹیوں میں  آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں